جب معاشرے میں انصاف کا قحط ہو گا تو معاشرے میں تلخیاں جنم لیں گی ۔ مارٹن جاوید مائیکل لاہور (ایم اے تبسم سے ) پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی (پی سی این پی ) کے زیر اہتمام گزشتہ ماہ مسیحی نوجوان اقبال مسیح کو9دن اغوا کرکے قتل کرنے والے قاتلوں کو تحفظ دینے والے تھانہ مصطفی آباد للیانی قصور کے منافق اور متعصب ایس ایچ او اعجازاحمد شیخ کے ظالمانہ رویہ کے خلاف آج6فروری2015ء بروز جمعة المبارک یوحناآباد فیروزپورروڈ لاہور میں پارٹی کے سنیئروائس چیئرمین مارٹن جاوید مائیکل،مرکزی رہنماء ،میڈیا ایڈوائزر اقبال کھوکھر،مرکزی رہنماء سہیل ہابل،صدر تاجران اعجازبھٹی،سیاسی رہنما صدیق گل ،صدر کالمسٹ کونسل ایم اے تبسم ، سماجی رہنماء ڈاکٹر نائلہ نذیر،این سی جے پی کے کوارڈینیٹر عابد گل،آصف رضا،ذوالفقار پرویز سندھو ، جاوید فرانسس ، چوہدری یونس ٹہلا،ڈاکٹر نزیر کھوکھر،ڈاکٹر مشتاق گل کے علاوہ دوسرے رہنمائوں کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرے میں مقتول اقبال مسیح کے برادر حقیقی افتخار مسیح کے تمام وارثان ،سول سوسائٹی اور علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سنیئر وائس چیئر مین مارٹن جاوید مائیکل نے کہا کہ جب معاشرے میں انصاف کا قحط ہو گا تو معاشرے میں تلخیاں جنم لیں گی۔ ہم تھانہ مصطفےٰ آباد للیانی قصور میں مسیحی نوجوان اقبال مسیح کے ساتھ کیے گئے ظلم و بر بریت اور اغوا کے بعد قتل کرنے اور دن دھاڑے للکارے مارتے ہوئے قاتلوں کی پشت پناہی کرنے والے SHO انسپکٹر اعجاز احمد شیخ کی مجرمانہ بددیانتی اور اپنے عہدے واختیارات کاناجائز استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور کرپٹ پولیس آفیسر کے خلاف کارروائی کی جائے۔پولیس نے بے دردی سے مظلوموں کے ساتھ ظلم وستم کابازار گرم کررکھا ہے۔جس سے ہرطرف مایوسی اور خوف پیداہورہا ہے۔ڈاکٹر نائلہ نذیر نے کہا کہ متعلقہSHOکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے محکمہ سے فارغ کیا جائے۔اقبال کھوکھر نے کہا کہ جب تک معاشرہ میں انصاف نہیں ہوگا معاشرہ ناہموار اور پریشان رہے گا۔ان حالات میں شہری اپنے مستقبل سے مایوس ہورہے ہیں۔رضوان ،عابد گل نے کہا کہ اقبال مسیح کاقتل پورے معاشرے سے سوال کرتا ہے کہ انسانی قدریں کہاں کھوگئیں۔مظاہرین باآواز نعرے بازی کررہے تھے۔ظالمو جواب دو۔خون کاحساب دو۔ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے۔انصاف دو قتل کاحساب دو۔مقتول اقبال کے قاتلوں کو گرفتار کرو۔اعجازشیخ کو برطرف کرو۔مظاہرین اور ورثاء نے اپیل کی کہ چیف جسٹس پاکستان ، وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب ، DPO قصور اس ظلم اور نا انصافی کا فور ی نوٹس لیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انجمن تاجران یوحناآباد اورپاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی کاانعقاد کیا گیا ۔ لاہور (ایم اے تبسم سے ) انجمن تاجران یوحناآباد اورپاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی کاانعقاد کیا گیا ۔ریلی مین بازار یوحناآباد لاہور میں منعقد کی گئی۔جس میں صدر انجمن تاجران اعجازبھٹی،اقبال کھوکھر،ایم اے تبسم،یونس ٹہلا،باباہدایت،سلیم گل،ڈاکٹر مشتاق گل،ڈاکٹر نذیرکھوکھر،پاسٹر اصغرجان،ڈاکٹر ڈینئل،وزیر خان،شہبازبھٹی نے دیگر نے شرکت کی۔شرکاء نے کشمیری عوام کی سیاسی،اخلاقی وسفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کااعادہ اور انہیں حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان میں اقلیتوں کی صورتحال پر عالمی برادری کو تشویش ہے،یونائیٹڈ کرسچن فیڈریشن کینیڈا لاہور (ایم اے تبسم سے ) پاکستانی قیادت کوناانصافی وزیادتی کے تدارک کے لئے ٹھوس حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے،ان خیالات کااظہاریونائیٹڈ کرسچن فیڈریشن کے صدر ومعروف سماجی رہنماء پرویز مسیح نے ایک ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ جب بھی کسی ملک میں کسی بھی سطح پر مذہبی وسماجی سانحات وواقعات ہوتے ہیں ہم نے ہمیشہ مذمت کی ہے گو کہ حکومتی سطح پر متعدد ایسے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جن سے لاقانونیت میں کمی واقع ہوسکے مگر ابھی بہت کچھ مزید کرنے کی ضرورت ہے۔اس لئے عالمی برادری کو پاکستان میں اقلیتوں کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی فوج وسکیورٹی اداروں کی کارکردگی خصوصاً ضرب عضب آپریشن نے پاکستانی معاشرے کے تحفظ و استحکام میں کلیدی کرداراداکیا ہے۔اور سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد جس طرح تمام سیاسی وسماجی قوتوں نے متحد ہوکرپاک فوج کے شانہ بشانہ چلنے کاعزم کیا ہے وہ لائق تحسین ہے اور اس سے پاکستانی قوم کی سوچ پر گہرے دورس نتائج برآمد ہوں گے۔اس موقع پر یونائیٹڈ کرسچن فیڈریشن پاکستان کے صدرخالدسردار،وومن ہیومن اینڈ منارٹیز رائٹس کی صدر ڈاکٹر نائلہ نذیر ،قومی کمیشن برائے امن وانصاف کے کوارڈینیٹر عابد گل بھی موجود تھے جنہوں نے پرویز مسیح کی پاکستان آمد اورسماجی خدمات پر اظہارتشکر کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایم اے تبسم ،0300-4709102