کراچی (پ ر) نوجوان اپنے ہدف کا تعین کریں پھر اس کے حصول کے لئے جدوجہد کریں ہمارے نوجوانوں میں دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں میں پاکستان کو کھڑا کرنے کی صلاحیت موجود ہے نوجوان کو اپنے نفسیاتی مسائل پر قابو پاکر اپنے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کریں۔
سیمینار سے انٹرنیشنل ٹرینرز کا خطاب محکمہ امور نوجوانان حکومت سندھ اور ایلائنز انترنیشنل کے زیر اہتمام پی اے ایف (کائٹ) کراچی میں ان پاورنگ یوتھ اور سنہری مستقبل کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا گیا جس میں نوجوان طلباء اور طالبات نے بھرپور شرکت کی۔
سیمینار میں انٹرنیشنل ٹرینر،بزنس کمیونٹی کے ٹرینر، سائیکولوجسٹ نے اپنے تجربے کی روشنی میں طلباء اور طالبات کو آگاہی دی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ممتاز سائیکولوجسٹ مس تنزیلہ اشرف نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے نفسیاتی مسائل پر قابو پانا چاہئے اور اپنے لئے خود فیصلہ کریں ایک اچھا لائحہ عمل طے کریں تاکہ وہ مستقبل میں مفید شہری ثابت ہوں۔
بزنس کمیونٹی کے ٹرینر شعیب شمسی نے کہا کہ آج کل کے نوجوانوں کو اپنا مستقبل روشن بنانے کے لئے اپنے ٹارگٹ کو واضح طور پر طے کرنا ہوگا اور اپنے مستقبل کے لئے بے انتہا محنت کرنا ہوگی اور اپنے ملک کے لئے خود کو مفید بنانا ہوگا اس کے لئے آپ خود کو اپنے ملک و قوم کے لئے وقف جکریں پی ٹی سی ایل کے ٹرینر قاضی توصیف نے کہا کہ آپ نوجوان ہی اس ملک کا مستقبل ہیں اور آپ ہی نے آگے چل کر اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے اس لئے پہلے اپنے ہدف کا تعین کریںاور پھر اس کے حصول کے لئے جان طور محنت کریں اور خود کو کچھ بن کر دنیا کو دکھائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے نوجوان کسی بھی ملک کے نوجوان سے زیادہ با صلاحیت اور ذہین ہیں ۔انٹرنیشنل ٹرینر مسز انیلا ویلڈن نے کہا کہ ہمارے دور میں ہمیں وہ سہولتیں میسر نہیں تھیں جو آج کے نوجوانوں کو حاصل ہیں سیکھنے کا عمل ہمیشہ جاری رہتا ہے اور یہی سیکھنے کا عمل نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارتا ہے۔
سیمینار سے محمد علی خان مہر نے کہا کہ محکمہ امور نوجوان حکومت سندھ اور ایلائنز انٹرنیشنل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو ایک اوپن فارم مہیا کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی سیمینار سے جنرل سیکریٹری ایلائنز انٹرنیشنل فائز منان،عائشہ خان، لائبیہ اور سید فیضان باقر نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں طلباء اور طالبات میں تعریفی اسناد اور مہمانوں میں شیلڈیں پیش کی گئی۔