نو جوان کا ریسنگ ٹریک میں کود کر گھوڑوں کے ساتھ مقابلہ

Horses

Horses

لندن (جیوڈیسک) بر طا نو ی کائونٹی Leicestershire میں منعقدہ گھڑدوڑ کے دوران ایک شوقین نو جوان ریسنگ ٹریک میں کود پڑ ا اور گھوڑوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کی کو شش کی۔

جیسے ہی گھوڑے اپنے سواروں کے ساتھ ٹریک پر دوڑتے سامنے آئے تو اس نو جوان نے ٹریک پر نمو دار ہو کر تیز رفتار گھوڑوں کے ساتھ ساتھ دوڑنا شروع کر دیا۔

لیکن جلد ہی گھوڑے اسے پیچھے چھوڑتے ہوئے آگے نکل گئے۔اس شخص کی اچانک ٹریک پر آمد سے گھڑ سوار بھی پریشان ہو گئے تاہم یہ شخص کسی گھوڑے سے ٹکرانے سے قبل ہی ریس میں پیچھے رہ گیا۔