کراچی: نوجوان ٹرک کی ٹکر اور مزدور چھت سے گر کر جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) نارتھ کراچی میں تیز رفتار سرکاری ٹرک نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا محمود آباد میں رہائشی عمار ت میں کام کے دوران 30 سالہ فیاض گر کر جاں بحق ہو گیا
نارتھ کراچی میں کے ایم سی کے تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا جبکہ محمود آباد میں چھت سے گر کر مزدور جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 5 سی میں باڑہ مارکیٹ کے قریب کے ایم سی کے تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل پر سوار 17 سالہ ابتہاج ولد محمد اسمٰعیل کو کچل دیا۔

ڈرائیور موقع سے فوری طور پر ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا، پولیس نے متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی، پولیس کے مطابق متوفی ابتہاج سیکٹر 5 سی 1 کا رہائشی تھا اور نویں جماعت کا طالب علم تھا، پولیس نے ٹرک قبضے میں لیکر مقدمہ درج کر لیا اور ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی، علاوہ ازیں محمود آباد کے علاقے میں عمارت پر کام کے دوران گر کر 30 سالہ مزدور فیاض ولد غلام حیدر جاں بحق ہو گیا۔