ینگ اتحاد فٹ بال کلب عید الاضحی کے موقع پر ٹنڈو جام اور ٹنڈو آدم روانہ ہوگی

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) سیکریٹری ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی بابو فیروز کے اعلامیے کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی ینگ اتحاد کی ٹیم دو نمائشی میچ کھیلنے کے سلسلے میں ٹنڈو جام اور ٹنڈو آدم روانہ ہوگی پروگرام کے مطابق عید الاضحی کے دوسرے روز فرینڈ کلب ٹنڈو جام اور تیسرے روز الفرید فٹ بال کلب ٹنڈ وآدم سے نمائشی میچ کھیلے گی۔

اس ایونٹ کے لئے ینگ اتحاد فٹ بال کلب کی 18رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ینگ اتحاد کورنگی کراچی کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جس میں سعید عالم، یوسف، نور، ایوب، عزیز، نعمان، سلیم، مننان، محمود، حارث، رفیق، گڈو، عبدالرحمن، شاہ عالم، یونس، ہاشم و دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

بابو فیروز نے کہاکہ تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ روانگی کے سلسلے میں اپنی تیاری کو یقینی بنائیں، کراچی سے ینگ اتحاد کی ٹیم کی آمد کے سلسلے میں ٹنڈو جام اور ٹنڈو آدم کے فٹ بال شائقین اور عوام نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔