ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کا اندورن سندھ دورہ نمائشی میچ کھیل کر کراچی واپسی

کراچی : ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کی ٹیم اندورن سندھ 3 نمائشی میچ کھیل کر کراچی واپس پہنچ گئی ٹیم کے رواح رواں بابو فیروز کے مطابق ٹیم ٹنڈو آدم ،ٹنڈو جام اور حیدرآباد کا دورہ کیا پروگرام کے مطابق ینگ اتحاد فٹ بال کلب نے اپنا پہلا نمائشی میچ فرینڈز فٹ بال کلب ٹنڈو جام سے کھیلا جس میں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو 2-1سے شکست دیدی۔

دوسرے اہم نمائشی میچ میں الفرید فٹ بال کلب ٹنڈآدم نے ینگ اتحاد فٹ بال کلب کو 2-0 سے زیر کر دیا جبکہ آخری نمائشی میچ جو کہ حیدرآباد میں کھیلا گیا جس میں قریشی اسپورٹس فٹ بال کلب حیدر آباد نے مہمان ٹیم ینگ اتحاد فٹ بال کلب کو 3-1کے مارجن سے شکست دیدی۔ بابو فیروز نے کہاکہ ینگ اتحاد فٹ بال کلب کی ٹیم کی ٹنڈو جام ،ٹنڈو آدم اور حیدرآباد پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا انہوں نے اس شاندار میزبانی پر فرینڈز فٹبال کلب، الفرید فٹ بال کلب ،قریشی اسپورٹس فٹ بال کلب سندھ کی عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔