نوجوان کا انوکھا شوق، ڈرائیونگ سیٹ پچھلی نشست پر نصب کر دی

Dubai

Dubai

دبئی (جیوڈیسک) اگر چلتی گاڑی میں آپ کو ڈرائیونگ سیٹ کوئی شخص بیٹھا نظر نہ آئے تو یہ کسی بھوت کا کچھ کِیا دھرا نہیں بلکہ اس جیسے کسی سر پھرے کا کمال بھی ہو سکتا ہے جس نے ڈرائیونگ سیٹ گاڑی کی پچھلی نشست پر نصب کر دی ہے۔

دبئی سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان کے جی میں نہ جانے کیا سمائی کہ گاڑی میں موجود اسٹیرنگ، گیئر، بریکس، کلچ اور اسپیڈ میٹر سب پچھلی سیٹ پر نصب کر دیا۔ گاڑی کے اندر ہونیوالی یہ تمام تبدیلیاں اس قدر مہارت سے عمل میں لائی گئی ہیں کہ دیکھ کر یوں گمان ہوتا ہے جیسے کمپنی نے اسے تیار ہی اس انوکھے انداز میں کیا ہو۔ کیوں ہے نایہ گاڑی ذرا ہٹ کے۔