ینگ اتحاد اور کونگی نیشنل کے مابین نمائشی میچ آج کھیلا جائے گا

کراچی : ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کے روح رواں با بو فیروز کے مطابق سندھ کی مشہور فٹ بال ٹیم ینگ اتحاد فٹ بال کلب اور کونگی نیشنل کے مابین ایک نمائشی میچ (آج) مورخہ 13 اکتوبر 2013ء بروز اتوار ابراہیم پلے گرائونڈ پر شام 4 بجے کھیلا جائیگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان نہایت شاندار کھیل کی توقع ہے سیکریٹری ینگ اتحاد بابو فیروز نے تمام کلبوں کے سیکریٹریز حضرات کو نمائشی میچ میں شرکت کے لئے مدعو کیا ہے۔