نوجوان نسل کو نارکوٹکس ایسی لعنت سے بچانے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔محمد جمیل

گوجرانوالہ: اینٹی کرپشن اینڈاینٹی نارکوٹیکس کے چیئرمین پنجاب حافظ محمد جمیل اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرگوجرانوالہ رانا محمد بلال نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کرپشن کے ناسور کے قلع قمع اور نوجوان نسل کو نارکوٹکس ایسی لعنت سے بچا نے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ حکومتی سطح سے لے کر ضلعی انتظامیہ بھی اس مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی حافظ محمد جمیل نے کہا کہ بڑھتی ہوئی کرپشن اور نارکوٹکس کے نوجوان نسل میں بڑھتے ہوئے رجحان کو اگر روکا نہ گیا تو اس کا خمیازہ ہماری آنے والی نسلوں کو بھگتنا پڑیگا۔

لہذا اس کی روک تھام کے لئے تمام لوگوں کو اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ معاشرے کو کرپشن اور نشہ ایسی لعنت سے بچایا جا سکے۔ مزید رانا محمد بلال نے کہا کہ اگر بااثر لوگ بھی اس غیر اخلاقی و غیر قانونی دھندے میں ملوث پائے گئے تو انہیں بھی آئین و قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزائیں دلوائی جائیں گی اورکوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے گا۔