چھوٹی عمر میں بڑی محفلوں کی دعوت ملنا میری خوش قسمتی ہے، اسد علی حسینی

Asad Ali Hussaini

Asad Ali Hussaini

لاہور : معروف ثناء خوان مصطفی اسدعلی حسینی نے کہا ہے کہ چھوٹی عمر میں بڑی بڑی نعتیہ محفلوں میں شرکت میرے لئے ایک بہت بڑا اعزازہے، یہ سب کچھ میرے والدین کی دعائوں اور محبت اہلبیت کا نتیجہ ہے، تفصیلات کے مطابق نعت خواں اسدعلی حسینی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 2012ء میں گورنمنٹ ماڈل سکول کوٹ عبدالمالک میں ایک نعتیہ مقابلہ ہوا۔

جس میں مجھے پہلی پوزیشن ملی،اس محفل پاک کے مہمان خصوصی معروف ونامور نعت خواں مرغوب احمدہمدانی تھے،جن سے پہلا انعام وصول کرتے ہوئے لگ رہا تھا کہ جیسے مجھے ایک بہت بڑے ثناء خوان مصطفی سے ڈبل ایوارڈمل رہا ہو،اسدعلی حسینی نے مزید کہا کہ آجکل میں اپنے نئے نعتیہ البم کی ریکارڈنگ کے لئے پی ایم آئی سٹوڈیو میں مصروف ہوں۔

جس کی نعتیہ شاعری قاصدعباس،بابا مسافر،ساحرقریشی اور ایم اے تبسم نے لکھی ہے، اسد علی حسینی نے یہ بھی کہا کہ اگر نوجوانوں کو خوبصورت آواز کا تحفہ ملا ہے تو بیہودہ گانوں کی بجائے اس کو ذکر خدا ،ذکر نبی اور ذکر اہلبیت کے ذریعے اپنی زندگی اور آخرت سنوارنے کی کوشش کرنا چاہیئے۔