ایڈیلیڈ (جیوڈیسک) ایڈیلیڈ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے دوسرے روز بھی پریکٹس کی۔ سیشن کے بعد سینئر بیٹسمین یونس خان کا کہنا تھا کہ حریف ٹیم کے خلاف بڑا ٹوٹل بنانے کے لئے کسی ایک بیٹسمین کو بڑا سینکڑہ کرنا ہوگا۔
ساتھ ہی اپنی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد اگر کپتانی ملی تو اعزاز سمجھ کر قبول کریں گے اور یہ کہ آئرلینڈ کے خلاف جیت کر آنجہانی باب وولمر کے نام کرنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاورنے بلے بازوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ذمہ داری نبھانا ہوگی ورنہ ورلڈ کپ میں آگے بڑھنے کے راستے بند ہو جائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ بیٹسمینوں کا نفسیاتی مسئلہ بھی ہے جبکہ کوئی دباؤ میں کھیلتے ہیں اور چند ایک کی ٹیکنیک بہتر نہیں ہے۔