نیویارک (جیوڈیسک) ماہرین کے مطابق آپ کے سافٹ وئیرایک کمپیوٹر وائرس کی وجہ سے خطرے میں ہیں، دنیا کی بڑی ٹیک کمپنیوں نے سافٹ ویئر کی حفاظت سے متعلق ایک ’بڑی رکاوٹ‘ سامنے آنے کے بعد لوگوں سے اپنے تمام پاس ورڈز تبدیل کرنے کی گزارش کی ہے۔
ماہرین کے مطابق “ہارٹ بلیڈ” نامی آن لائن وائرس اگر کسی کمپیوٹر میں داخل ہوجائے تواس کمپیوٹر میں محفوظ معلومات دوسروں تک پہنچ سکتی ہیں، یاہو کے تحت چلنے والی بلاگنگ ویب سائٹ ’ٹمبلر‘ نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے تمام ای میل، فائل اسٹوریج اور بینکاری سے منسلک پاس ورڈز تبدیل کرلیں۔