کراچی (جیوڈیسک) اینٹی کرپشن کورٹ کراچی نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت ان کے وکیل کی عدم موجودگی پر سماعت 13 اپریل تک ملتوی کر دی۔
اینٹی کرپشن کورٹ کراچی میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی ۔ یوسف رضا گیلانی عدالت میں موجود تھے۔
سابق وزیر اعظم کے خلاف کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے ۔ سابق وزیراعظم کی جانب سے مقدمات میں بریت کی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقدمات بے بنیاد ہیں۔
ایک ہی الزام کے چھبیس مقدمات بنائے گئے ہیں اور استدعا کی گئی ہے کہ جھوٹ پر مبنی مقدمات کو ختم کیا جائے ۔ یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 13 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔
اس سے قبل جب یوسف رضا گیلانی عدالت پہنچے تو وہاں موجود جیالوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔