اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا سینٹ الیکشن جیتنا پیپلزپارٹی کے ساتھ پی ٹی آئی کیلیے بھی امتحان ہوگا۔
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا سینٹ الیکشن جیتنا پیپلزپارٹی کے ساتھ پی ٹی آئی کیلیے بھی امتحان ہوگا۔ اگر وہ جیت جاتے ہیں تو حکومت کیلیے خطرے کی گھنٹی ثابت ہوگا۔ کیونکہ مارچ کے مہینے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے روشن امکانات ہوں گے۔
یوسف رضا گیلانی کو جتوانے کیلیے ن لیگ کی قیادت بھی بھرپور ساتھ دے رہی ہے۔ توقع ہے کہ بہت جلد ن لیگ کی قیادت سے یوسف رضا گیلانی سے ملاقاتیں اور ٹیلی فونک رابطے ہوں۔ یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں حفیظ شیخ امیدوار ہیں پیپلزپارٹی کو یوسف رضا گیلانی کو جتوانے کیلئے 9 ووٹ چاہئیں۔