لاہور : یوتھ ایڈوکیسی نیٹورک پاکستان کے زیرِ اہتمام پانچ روزہ ورکشاپ بنام کاروان کا افتتاح کیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر برائے بہبودِ آبادی ، بیگم زکیہ شاہنواز، یوتھ ایڈوکیسی نیٹورک کے صدرفصاحت الحسن اور نوجوان کام نگار فیصل خالد نے شرکت کی۔
ورکشاپ کا مقصد نوجوانوں کو انسانی حقوق کی آشنائی اور انکی ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے نوجوانوں کے مثبت کردار کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ مقررین نے ملک کے چار مختلف شہروں سے منتخب ہونے والے نوجوانان کی شرکت کو سراہا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نوجوان کالم نگار فیصل خالد نے انسانی حقوق کی سے متعلق ضروری معلومات اور ان حقوق کی منصفانہ تقسیم کو معاشرتی ترقی کیلئے ناگزیر قرار دیا۔