نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ آئندہ انتخابا ت میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اور اپنے لیے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قیادت میں الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کا انتخاب کریں،شاہد باجوہ ،ڈاکٹرغنچہ،عمرحیات ،مقصوداحمد

تحریک تحفظ پاکستان کے سینئر نائب صدر شاہد باجوہ ،ایڈیشنل سیکریٹری جنرل ڈاکٹر رفیق غنچہ امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA-49،عمر حیات اورمقصود احمدنے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک کا نوجوان حقیقی معنوں میں تبدیلی کا خواہاں ہے۔

اور ایسے میں نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ آئندہ انتخابا ت میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اور اپنے لیے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قیادت میں الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کا انتخاب کریں جو واقع ہی مخلص اور دیانتدار ہوجو ملک کی ترقی میں اپنا کردار اداکرسکے جبکہ ملک کوبھی تحریک تحفظ پاکستان جیسی سیاسی جماعت کی ضرورت ہے جو محض نوجوانوں کو ووٹ حاصل کرنے کے لیے ہی استعمال نہ کرے۔

بلکہ انہیں معاشرے میں تبدیلی اور ارتقاء میں اپنا کردااداکرنے کی طرف راغب کرے اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوںنے کہا پاکستان کا نوجوان متحرک اور باشعور ہے وہ ملکی ترقی میں اپنا کردار بھرپور انداز میں اداکرنے کی صلاحیت اور شعور رکھتاہے آج پاکستان ایسے موڑ پر ہے جہا ں اس کی تقدیر کے فیصلے ہونے جارہے ہیں ان فیصلوں میں نئی نسل اہم کردار اداکرے گی۔