نوجوانو ں نے دوران روزہ ٹائم پاس کرنے کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال تیز کر دیا
Posted on July 19, 2013 By Geo Urdu گجرات
ملکہ: نوجوانوں نے دوران روزہ ٹائم پاس کرنے کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال تیز کر دیا۔ نئی نسل کو فیس بک کا بخار چڑھ گیا ۔نوجوان لڑکے لڑکیاں گھنٹوں دنیا و مافیا سے بے خبر کمپیوٹر پر مصروف رہتے ہیں۔ نماز کی ہوش ہے نہ قرآن پاک کی تلاوت کا وقت فیس بک پر COMMENTSاور تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں ۔
اسلامی ممالک میں بے ہودہ ویب سائٹس بین ہوتی ہیں جبکہ پاکستان میں سوچی سمجھی سازش ہے۔ انٹرنیٹ سے رابطہ جڑتے ہی بے ہودہ ویب سائٹس اور کمرشل ازخود سامنے آجاتے ہیں اور اُنہیں CLOSE کرتے نئے اوپن ہوجاتے ہیں۔ والدین بچو ں کی سر گرمیوں پر نظر رکھیں اور نوجوان نسل کو بھی خوف خدا کرنا چاہیے۔