جوان بیٹا کینسر کا مریض، دوسرا معذور، ایک بیٹی پاگل، والدین پریشان

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ کہتے ہیں کہ مصیبت کبھی اکیلے نہیں آتی۔ شیخوپورہ کے ایک غریب گھرانے کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہے،جس کا جوان بیٹا کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہو گیا، چھوٹا بیٹا معذور، ایک بیٹی ذہنی مریضہ ہے، دوسری بیوہ، گھرانے کا سربراہ بچوں کا علاج کراتے کراتے بیروزگار ہو گیا۔ عرفان نذیر کی رپورٹ کے مطابق یہ ہے کنیسر کا مریض 20 سالہ محمد عمران، شیخوپورہ کے گاوں پنڈور کا رہائشی، دکھیاری ماں جوان بیٹے کو کبھی اِس در لے کر جاتی ہے۔

کبھی اس در،کنیز بی بی نے بتایاکہ عمران کے گلے میں گلٹیاں بن گئیں، آنکھوں اور سر میں شدید درد اور خارش رہنے لگی، شوکت خانم اور جنرل ھسپتالوں میں چیک کرایا تو پتہ چلا کہ گلے اور منہ کا کینسرہے، اتنے پیسے نہیں کہ علاج کرا سکیں۔ کنیز بی بی نے بتایا کہ اس کا دوسرا بیٹا،جس کی عمر7 سال ہے، ایک ٹانگ سے معذور ہے۔

ایک بیٹی پاگل جبکہ دوسری بیوہ ہے، شوہر نذیر بچوں کاعلاج کراتے کراتے بے روزگار ہو گیا۔ دکھوں نے کنیزبی بی کا گھر دیکھ لیا، خوشیاں روٹھ گئیں، اللہ کے بعد اس کی پکار ہے حکمرانوں اور صاحبِ ثروت افراد سے۔ جو اس کے جگر گوشے کا علاج کرا دیں۔