ملتان (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج دنیا کی بہترین، بہادر اور پروفیشنل فوج ہے، جوانوں کا روایتی جنگ کے چیلنجز کا سامنا کرنا قابل تعریف ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایلیٹ اسٹرائیک کور، ملتان گیریژن کا دورہ کیا، یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر ملتان نے آرمی چیف کو آپریشنل اور انتظامی تیاریوں پر بریفنگ دی، ملاقات کے دوران آرمی چیف جوانوں میں گھل مل گئے۔
انہوں نے جوانوں کوہر قسم کےخطرات اور حالات کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی اور فاٹاو کے پی کے میں جاری آپریشن میں ملتان کور کے جوانوں کے کردار کو سراہا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہنا تھا کہ آپ کو ہر قسم کے خطرے کو شکست دینی ہے، ہمارا انسداد دہشت گردی کا تجربہ عملی میدان میں مزید پختہ ہوا ہے۔