نوجوانوں کو تبدیلی لانے کے لئے اپنا کردار بدلنا ہوگا : محمد زبیر صفدر

لاہور ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمد زبیر صفدر نے کہا ہے کہ افراد اپنے آپ میں تبدیلی لانے کے بعد ہی ملک میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔ قوم کو اس وقت دیانت دار، صالح اور محب وطن نوجوانوں کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیراہتمام مقامی کالج میں آئیڈیا انوویشن ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت نے ہمیشہ نوجوانوں کی اخلاقی تربیتی کی اور قوم کو محب وطن اور صالح نوجوان فراہم کئے ہیں جنہوں نے ملک کو میں کارہائے نمایاں سر انجام دئیے ہیں۔

اس ورکشاپ میں ملک بھر کی یونیورسٹیز کے طلبہ نے شرکت کی، ورکشاپ سے اسلامک ریسرچ اکیڈمی کراچی کے ڈائریکٹر سید شاہد ہاشمی، عامر جعفری، شاہد وارثی، ڈاکٹر خالد رحمان، زبیر منصوری اور دیگر پروفیشنل ڈرینرز نے بھی خطاب کیا۔

ڈاکٹر شاہد ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلاشبہ جمعیت نے ہر دور میں ملک کی بقاء اور سالمیت کی خاطر صف اول کا کردار ادا کیا جو تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ اموس رسالت مہم، بنگلہ دیش نامنظور تحریک، تعلیم بچائو مہم اور امید بنو تعمیر کرو سب مل کر پاکستان جیسی سینکڑوں مہمات اس کی واضح مثالیں ہیں۔