بسلسلہ تحفظِ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مصطفوی یوتھ کنونشن

Lahore

Lahore

لاہور: صراطِ مستقیم یوتھ ونگ الغالبون کے زیر اہتمام بسلسلہ تحفظِ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مصطفوی یوتھ کنونشن آج بروز اتوار دن 4 بجے پریس کلب شملہ پہاڑی پر ہو گا۔ جس میں خصوصی خطاب سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کریں گے۔

جبکہ محمد شاداب رضا نقشبندی مرکزی رہنما پاکستان سنی تحریک، شیخ الحدیث علامہ خادم حسین رضوی فدایان ختم نبوت پاکستان، حاجی شفیق کیلانی، پیر سید ضیاء لاسلام شاہ گیلانی ، مفتی تصدق حسین ،شیخ الحدیث علامہ ارشاد احمد حقانی،مولانامحمد صدیق مصحفی ، مولانا مرتضیٰ علی ہاشمی ، مولانا فرمان علی جلالی،مولانا فیاض جلالی ،و دیگر دیگر اہلسنت جماعتوں کے قائدین خصوصی شرکت کریں گے۔