لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق ایم پی اے الحاج قصیر امین بٹ کے صاحبزادے مہد قیصر بٹ نے یوتھ کو نسلر منتخب ہونے بعد گزشتہ روز اپنے حلقے میں امن ریلی نکالی اور پارٹی کا شکریہ ادا کر تے ہوئے علاقہ مکینوں سے علاقے کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اس موقعہ پر (ن) لیگی کارکنان کی بڑ ی تعداد شر یک تھی تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے یوتھ کونسلر منتخب ہو نے والے مہد قیصر بٹ نے گزشتہ روز راوی روڈ سے لیکر داتا دربار پر امن ریلی نکالی جس میں سابق ایم پی اے الحاج قیصر امین بٹ نے شرکت کی ریلی کے شر کاء سے خطاب کر تے ہوئے نو منتخب یوتھ کونسلر مہد قیصر بٹ کا کہنا تھا کہ شہر لاہور میں اُن کے دادا الحاج امین بٹ نے بطور ڈپٹی میئر اپنے فرائض ادا کئے جبکہ والد الحاج قیصر امین بٹ نے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ،ایم پی اے ،اور راوی ٹائون ناظم سمیت دیگر کئی عہدوں پر رہتے ہوئے عوام کی خدمت کی اور امن کیلئے ہمیشہ اپنا کر دارادا کیا ہے اور پاکستان میں امن کے قیام کیلئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شر یف ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شر یف کا کر دار قابل تعریف ہے۔
ملک میں امن کیلئے نوجوانوں کو اپنا کر دار ادا کر نا ہو گا قائد میاں حمزہ شہباز کی قیادت میں (ن) لیگ امن مشن کو لے کر چلے گی اس مو قعہ پر پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی قیادت کا شکر یہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ وہ اپنی خاندانی خدمت کے جذ بے کو ساتھ لے کر چلتے ہوئے عوام کی خد مت کر ئینگے کارکنان کی بڑ ی تعداد نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دُعا کی۔