نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور بلدیاتی انتخابات میں نوجوانوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے
Posted on December 26, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی : نو جوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور بلدیاتی انتخابات میں نوجوانوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے حلقہ کے دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانا میری اولین ذمہ داری ہے۔ بلدیاتی انتخابات سے قبل بھی حلقہ کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کردار ادا کیا۔ کامیاب ہو کر حلقے کو سنوار نااورمسائل حل کروانا میرے فرائض میں شامل ہے عوام کو مدت پوری ہونے تک مایوس نہیں کرینگے بلکہ حلقہ کو مثالی بنا کر عوامی نمائندگی کا حق ادا کرینگے۔ بلدیاتی انتخابات میں ریکارڈ کامیابی کے لئے پرعزم ہے ہمارے پینل کو عوام میں بھرپور مقبولیت حاصل ہے۔
ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے وائس چیئرمین یونین کونسل لکھنیکے بھائی ندیم اختر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی اورڈرون حملوں کیخلاف احتجاج کرکے پاکستان تحریک انصاف حقیقی اپوزیشن کاکرداراداکررہی ہے حکومت تحریک انصاف کے احتجاج سے خوف زدہ ہے۔ موجودہ حکومت نے اپنے اقتدارکے چندماہ میں ہی پیپلزپار ٹی کے پورے دوراقتدارکے برابرملک میں مہنگائی کردی ہے اورموجودہ حکومت اپنے غلط قول وفعل کی وجہ سے زرداری حکومت کی جانشین ثابت ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف اقتدارسے باہررہ کربھی عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com