نوجون ہی ملکی معیشت کو بلندی کی طرف لے جا سکتے ہیں: فرزانہ کاظمی
Posted on December 10, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء فرزانہ کاظمی نے کہا ہے کہ نوجون ہی ملکی معیشت کو بلندی کی طرف لے جاسکتے ہیں اسی لئے نوجوانوں کے لئے قرضہ سکیم میں 100ارب روپے مختص کئے گئے تاکہ ملک سے بے روزگاری کاخاتمہ ہوسکے اور قوم کو خوشحالی و ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔
مسلم لیگ ن میاں برادران کی قیادت میں ملک و قوم کو مشکلات سے نکالنے کیلئے دن رات عملی طور پر کوشاں ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں لوٹ مار اور کرپشن کلچر فروگ دینے اوروطن عزیز کو مسائل اور بحرانوں کے بھنور میں پھنسانے والے آج کس منہ سے عوام کی خدمت بارے باتیں کر رہے ہیں پیپلز پارٹی والے خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں ان کو پہلے پاکستان کے عوام کو اس بات کا جواب دینا چاہیے کہ اس ملک کا موجودہ حال کس نے کیا موجودہ حکومت نے تین ماہ کے مختصر ترین عرصہ میں توانائی بحران کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں ، میاں برادران کی اصول پسندانہ سیاست اور حب الوطنی کے جذبے نے ان کو قوم کا ہیرو بنا دیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com