نوجوانوں کو تعلیم اور تحقیق کی جانب دھیان دینا چاہئے : زبیر حفیظ

Islami Jamiat-e-Talaba Pakistan

Islami Jamiat-e-Talaba Pakistan

لاہور: اسلامی جمعیت پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو تعلیم اور تحقیق کے میدان میں کامیابی کی جھنڈے گاڑنا ہوں گے۔ قوموں کو تمام امیدیں نوجوانوں سے وابستہ ہیں، نوجوان تعلیم کے ہتھیار سے لیس ہو کر ہی پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ییا ناہوں نے مزید کہا کہ ہونہار طلبہ و طالبات قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں ، قومی قیادت نوجوانوں کو اختلافات اور انتشارمیں الجھانے کی بجائے انہیں اتفاق اور یگانگت کا درس دیں۔

قوم ، ملک اور سلطنت کی بنیادیں مضبوط بنانے کے لئے نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ تقدیریں دعوئوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات کرنے سے بدلتی ہیں۔ انٹرنیٹ کی وجہ سے نوجوان نسل ڈائون لوڈنگ قوم بنا دیا ہے۔ کتاب اور تحقیق سے دوری کی وجہ سے ملک کا نظام تعلیم پستی کی جانب جا رہا ہے ۔ پاکستان کے نوجوانوں کے لئے ” ہم سے ہے پاکستان ” کا نعرہ ایک امید ہے۔ اپنی ذات کو تبدیل کر کے ہی ملک کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔