یوتھ فیسٹیول پروگرام طلبہ اور طالبات کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع فراہم کرئے گا

وزیر آباد : کنونیئر وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ فیسٹیول پروگرام وزیرآباد و ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شوکت منظور چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا یوتھ فیسٹیول پروگرام طلبہ اور طالبات کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع فراہم کرئے گا، حکومت پنجاب نوجوانوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ یہی پاکستان کے مستقبل کے معمار ہیں۔

میاں شہباز شریف نے نئی نسل سے بہت سی امیدیں لگا رکھی ہیں جنہوں نے کئی عالمی ریکارڈ قائم کر کے دنیا میں پاکستان کا جھنڈا بلند کر دیا ہے۔

وہ گورنمنٹ ایلمنٹری گرلز سکول الہ آباد میں تقریری اور آرٹ کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو انعامات دینے یوتھ فیسٹیول پروگرام طلبہ اور طالبات کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع فراہم کرئے گاکی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔