نوجوانوں کیلئے گرائونڈ مہیا کئے جائیں گے اور چکوال کو یونیورسٹی ٹائون بنانا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ،راجہ یاسر ہمایوں سرفراز
Posted on April 14, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
چکوال(پ۔ر)راجہ یاسر ہمایوں سرفراز خان اور علی ناصر بھٹی کی انتخابی مہم عروج پر حلقہ بھر سے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگ کے دوران لوگوں کی شمولیت تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواربرائے قومی اسمبلی راجہ یاسرہمایوں سرفراز خان اورامیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری علی ناصر خان بھٹی نے انتخابی مہم کے سلسہ میں پڑھال،ڈھڈیال،بھون کا دورہ کیا۔
جبکہ راجہ یاسر ہمایوں سرفراز خان نے ڈگری کالج گرائونڈ میں راجہ کرکٹ کلب کی جانب سے ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ کی جیتنے اور ہارنے والی ٹیم میں انعامات تقسیم کئے بعد ازاں دھروگی راجگان میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں معززین علاقہ سے ملاقاتیں کیں اور آخر میں دونوں امیدواران نے یونین کونسل نمبر 1میںہونے والی کارنر میٹنگ سے خطاب کیا اورتحریک انصاف میں شمولیت کرنے والوںکو خیر مقدم کہا پڑھال میں طاہر کہوٹ کی قیادت میں سینکڑوں کی تعداد میں اہلیان پڑھال نے عمران خان کی قیادت میںدونوں امیدواران پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔
ڈھڈیال میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر جاوید خان نے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ تحریک انصاف کو پاکستان میں تبدیلی کی اہل جماعت قرار دیتے ہوئے شمولیت اختیار کی بھون میں منعقدہ کارنر میٹنگ میں شرکت کیلئے جب امیدوران پہنچے تو اہلیان بھون نے ان کا والہانا استقبال کیا اور جلسہ گاہ سے چار کلومیٹر پہلے موٹر سائیکل ریلی کے ہمراہ امیدواروں کو جلسہ گاہ میں لایا گیا۔
جہا ں بٹ برادری،ملک برادری اور دیگر برادریوں سے لوگوںنے تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کا عزم کیا اور کہا کہ عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں او ر تبدیلی صرف بھون میں نہیں بلکہ پورے ملک میں آچکی ہے ان مواقع پر صوبائی اسمبلی کے امیدوار چوہدری علی ناصر خان بھٹی نے کہا کہ میں نے اور میرے والد صاحب نے سیاست میں رہتے ہوئے جو خدمت بھی چکوال کیلئے انجام دی اس میں کبھی اپنی خود نمائی نہ کی اور آئندہ بھی نہ کریں گے۔
ہمارے دروازے عام آدمی کیلئے ہمیشہ کھلے رہیں گے ان مواقع پر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز خان نے اپنے خطابات میں کہا کہ سابق حکومتوں نے جو کچھ عوام کے ساتھ کیا اور جن اندھیروں میں عوام کو دھکیلا ان میں روشنی لانے کی ہر ترکیب تحریک انصاف کے پاس موجود ہے تحریک انصاف کے منشور میں بنیادی سہولیات صحت تعلیم اور روزگار سب سے اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کامیابی کے بعد نوجوانوں کیلئے گرائونڈ مہیا کئے جائیں گے اور چکوال کو یونیورسٹی ٹائون بنانا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے مزید کہا کہ گیارہ مئی کا سورج تبدیلی کی نوید لیکر ابھرے گا اور گیارہ مئی کو جو بھی نتائج آئیں ہمارے دروازے پر دستک دینے کے بعد آپ کو کسی قسم کا تعارف کروانے کی ضرورت محسوس نہ ہوگی۔