نوجوان حضرت علی کے اقوال زریں کو اپنی زندگی میں استعمال کریں تو ان کی زندگی بہترین گزر سکتی ہے:سید محمد علی نقوی
Posted on August 1, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات : تنظیم لبیک کے ضلعی آرگنائزر سید محمد علی نقوی نے ادھووال میں حضرت امام علی کے یوم شہادت کے سلسلہ میں منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان حضرت علی کے اقوال زریں کو ازبر کر لیں اور انہیں اپنی زندگی میں استعمال کریں تو ان کی زندگی بہترین گزر سکتی ہے۔
کیونکہ حضرت علی کے اقوال زریں قرآن مجید کی تعلیم اور نور سے مزین ہیں، انہوں نے کہا کہ حضرت علی کے اقوال زریں پر عمل کر کے ہم اپنی زندگیاں احسن طریقہ سے گزار سکتے ہیں، قبل ازیں انہوں نے تنظیم سازی کے سلسلہ میں سیدھڑی کا بھی دورہ کیا اور نوجوانوں سے خطاب کیا۔