نوجوان راہنما حیدر علی کاشر کو چیئرمین تحصیل زاکوة وعشر تعینات کرکے حکومت نے احسن اقدام اٹھایا ہے

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نوجوان راہنما حیدر علی کاشر کو چیئرمین تحصیل زاکوة وعشر تعینات کرکے حکومت نے احسن اقدام اٹھایا ہے نوجوان راہنما کی تعیناتی سے نوجوانوں کے حوصلے اور جذبے بلند ہو ئے ہیںان خیالات کااظہار ساؤتھ افریقہ کی مشہور و معروف کاروباری شخصیت چوہدری حق نواز آف گڑھاللیاں نے چوہدری حیدر علی کاشر کو چیئرمین تحصیل زاکوة و عشر تعینات ہونے پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کی تاریخ میں تحریک میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتے آئے ہیں آزاد کشمیر کی سیاست اور فلاحی و دفاعی کاموں میں آزاد کشمیر کے نوجوانوں کا بڑارول ہے نوجوان کی جتنی حوصلہ افزائی کی جائے کم ہے انہوںنے کہاکہ بھمبر کے اندر نوجوانوں کو مثبت اور فلاحی کاموں کی طرف راغب کرنے کیلئے انکی مدد و حوصلہ افزائی ضروری ہے حکومت نے نوجوان متحرک راہنما کو چیئرمین تحصیل زکنوجوان راہنما حیدر علی کاشر کو چیئرمین تحصیل زاکوة و عشر تعینات کرکے حکومت نے احسن اقدام اٹھایا ہے۔

زکوتہ وعشر لگا کر اچھا کام کیا ہے اس سے بھمبر کے نوجوانوں کو حوصلہ ملے گا اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کیطرف راغب کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے کہاکہ بھمبر کے نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری کاموں میں لگانے کیلئے ہمارا ہر طرح کا تعاون جاری رہے گا ہم حیدر علی کاشر اور دوست احباب کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ وہ بھمبر کی نیک نامی میں اضافہ کرینگے۔