نوجوان راہنما حیدر علی کاشر کو چیئرمین تحصیل زاکوة وعشر تعینات کرکے حکومت نے احسن اقدام اٹھایا ہے

بھمبر: نوجوان راہنما حیدر علی کاشر کو چیئرمین تحصیل زاکوة وعشر تعینات کر کے حکومت نے احسن اقدام اٹھایا ہے نوجوان راہنما کی تعیناتی سے نوجوانوں کے حوصلے اور جذبے بلند ہو ئے ہیں مخالفین کو انکی تعیناتی ہضم نہیں ہورہی ان خیالات کا اظہار راجہ نعیم ارشد نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوںنے کہاکہ نوجوان کسی بھی معاشرے کی تاریخ میں تحریک میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتے آئے ہیں۔

آزادکشمیر کی سیاست اور فلاحی و دفاعی کاموں میں آزادکشمیر کے نوجوانوں کا بڑارول ہے نوجوان کی جتنی حوصلہ افزائی کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ بھمبر کے اندر نوجوانوں کو مثبت اور فلاحی کاموں کی طرف راغب کرنے کیلئے انکی مدد و حوصلہ افزائی ضروری ہے حکومت نے نوجوان متحرک راہنما کو چیئرمین تحصیل زکوة وعشر لگا کر اچھا کام کیا ہے۔

اس سے بھمبرکے نوجوانوں کو حوصلہ ملے گا اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے طرف راغب کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے کہاکہ بھمبر کے نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری کاموں میں لگانے کیلئے ہمارا ہر طرح کا تعاون جاری رہے گا مٹھی بھر مخالفین کو حیدر علی کاشر کی تعیناتی ہضم نہیں ہورہی اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کر کے کم ظرفی کاثبوت دے رہے ہیں ہم حیدر علی کاشر کی تعیناتی کا بھرپور دفاع کرینگے۔