یوتھ اولمپکس، پاکستانی ہاکی ٹیم کا نیوزی لینڈ سے مقابلہ برابر ہو گیا

Pakistani Hockey Team

Pakistani Hockey Team

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے شہر NANJING میں جاری سپر میگا ایونٹ کے فائیو اے سائیڈ ہاکی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ ہوا۔ پہلے ہاف کا اختتام نیوزی لینڈ کی تین صفر کی برتری پر ہوا۔

دوسرے ہاف میں گرین شرٹس نے زبردست کم بیک کیا پہلے کے بعد دوسرے ہاف میں بھی کیویز کو برتری حاصل تھی۔ گرین شرٹس نے تیسرے ہاف میں زبردست کم بیک کرتے ہوئے چار گول اسکور کر کے اعصاب شکن مقابلہ برابر کر دیا۔

چھ چھ کی برابری پر ہی میچ ختم ہو گیا اس بے نتیجہ میچ اور ادھر اسپین کی جنوبی افریقہ کے خلاف جیت نے پاکستان کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا جہاں قومی کھلاڑی کینیڈا کے خلاف اِن ایکشن ہوں گے۔