کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی آثاثہ ہیں ،نوجوانوں کی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر مستقبل کو تابناک بنا یا جا سکتا ہے یوتھ پارلیمنٹ ملک کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے سنگ میل کا کردار ادا کرسکتی ہے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے رضوان جعفر کی قیادت میں یوتھ پارلیمنٹ کے وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا چیئر مین سید نیئر رضا نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ کورنگی علاقائی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کو جہاں ترجیحی بنیادوں پر انجام دینے کے لئے شب وروز جد وجہد میں مصروف ہے وہیں نوجوانوں کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اپنی کاشوں کو بروئے کار لارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یوتھ پارلیمنٹ کا قیام ایک احسن قدم ہے اسے ضلعی سطح پر بھی قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ نوجوان ہمارے مستقبل کے معمار ہیں ملک کی ترقی اور عوامی خوشحالی میں نوجوانوں کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہمارے نوجوانوں نے اپنی صلاحیتوں کے ذریعے دنیا میں اپنے ملک کا نام روش اور قومی پرچم کو سربلند کیا ہے اس موقع پر یوتھ پارلیمنٹ کے وفد نے ضلع کورنگی میں تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے مختصر مدت میں چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا اور اُن کی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی اور اُمید ظاہر کی کہ جواں سال چیئر مین بلدیہ کورنگی اپنے ضلع کو تعمیر و ترقی اور عوام کو مسائل سے سے نجات دلا نے جذبے کو سچ ثابت کر دکھائیں گے۔