اسلام آباد: اسلام آباد میں زِکرِ حُسین رضی اللہ عنہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلباِ اسلام، اسلام آبادکے ناظم شہیر سیالوی نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ نوجونوں کے دلوں میں جذبہِ حُسینیت بیدار کیا جائے۔
آج بیرونی قوتیں نوجوانوں کو اسلام اور اپنی ثقافت سے دور کرنے کے لیئے کوشاں ہیں جنہیں ناکام کرنے کے لیئے عُلما و مشائخ کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔
اُنہوں نے کہا کہ عُلاو مشائخ کو چاہیئے کہ اپنے صاحبزادگان کو دینی و دُنیاوی تعلیم سے آراستہ کریں، اُنکی یہ عُمر نہیں کہ وہ گدی پر بیٹھ کر اپنی قدم بوسی کرائیں۔
آنے والی نسلیں واقعات سن کر نہیں کردار دیکھ کر فیصلہ کریں گیں۔ مزید کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ خانقاہوں سے نکل کر رسمِ شبیری ادا کی جائے۔