دوشیزہ سمیت 2 افراد اغوا، بچی کو بچا لیا گیا

kidnapping

kidnapping

راولپنڈی (جیوڈیسک) واقعات کے مطابق تھانہ آر اے بازار پولیس کو محمد جاوید جان نے درخواست دی کہ میری بیٹی (ح) کو وقاص وغیرہ نے بری نیت سے اغوا کرلیا ہے، تھانہ ریس کورس پولیس کو ساجد نے درخواست دی کہ میرے بیٹے عزیز کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے جبکہ تھانہ صدر واہ پولیس کو اعظم علی خان نے درخواست دی کہ میری 10 سالہ بیٹی (م) کو سلیم اور طلعت نے اغوا کرنے کی کوشش کی تو اس نے شور مچا دیا اور نوجوان بھاگ گئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

پولیس کو نور اختر نے درخواست دی کہ میرے بیٹے نور افسر کو گلی میں موجود اوباش نوجوانوں زاہد اور وسیم زبردستی پکڑ کر کمرے میں لے گئے اور زیادتی کی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کو محمد جہانگیر نے درخواست دی کہ عطا الرحمان نے لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی کرایہ پر لی لیکن کرایہ مانگا تو انکار کر دیا جو کہ ایک لاکھ روپے بنتے ہیں پولیس نے مقدمہ د رج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

پولیس کو زاہد مقبول نے درخواست دی کہ محمد ہارون انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا جس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔