تحریک انصاف کا لالک چوک میں دھرنا جاری

PTI Sit

PTI Sit

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے زیر اہتمام گزشتہ روزبھی ڈیفنس کے لالک چوک میں مرکزی نائب صدر ڈاکٹر سیمی بخاری کی قیادت میں دھرنا دیا گیا۔ دھرنے میں خواتین، بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکا نے چہروں پر پارٹی پرچم پینٹ کرارکھے تھے۔

دھرنے میں چھٹی کے باعث شرکا کی تعداد باقی دنوں کی نسبت کچھ زیادہ تھی تاہم ملتان سانحہ کے تین روزہ سوگ میں زیادہ تر خاموشی رہی اور پارٹی نغمے اور گیت بھی نہیں چلائے گئے، شرکا کی بڑی تعداد وقفے وقفے سے گو نواز گو کے نعرے لگاتی رہی۔