نوجوان نسل میں عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تحفظ کے شعور کو بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نبیل مصطفائی

Karachi

Karachi

کراچی (پ۔ر)انجمن طلبہ اسلام کے ناظم کراچی نبیل مصطفائی نے کہا ہے کہ 6 ستمبر ملک پاکستان کا دفاع کا دن ہے، اور 7 ستمبر ملت اسلامیہ کے دفاع کا دن ہے، یوم پاکستان کے دن ہم نے اپنے ازلی دشمن بھارت کو اس بات کو یقین دہانی کرائی تھی کہ اگر اس نے ملک خداداد پاکستان پر میلی نظر سے دیکھا تو ہم اسے تباہ و برباد کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں، اوریوم دفاع ملت اسلامیہ کے دن امام انقلاب قائد ملت اسلامیہ امام شاہ احمد نورانی صدیقی نے پارلیمنٹ میں، آئین میں، قانون میں، اور دنیا بھر کے ہر پلیٹ فارم پر قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دلوایا تھا۔

اس وقت بھی ملک کے تعلیمی اداروں میں اہم پوزیشن پر قادیانی لابی اپنا قبضہ جمائے ہوئے ہے، انجمن طلبہ اسلام کا ہر طالبعلم عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہمیت کو جانتا ہے اور اس کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا،انجمن طلبہ اسلام اس سال پہلی ستمبر سے دس ستمبر تک عشرہ عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بعنوان لا نبی بعدی اور سلامت رہے پاکستان سے منائے گی، انجمن طلبہ اسلام جو کہ نوجوان طلبہ کے دلوں میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع فروزاں کر رہی ہے۔

نوجوان طلبہ کو مقام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تحفظ، نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نفاذ ، اورعقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے میدان عمل میں تیار کر رہی ہے، انجمن طلبہ اسلام نے اپنی تشکیل کے وقت سے آج تک مسلسل عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تحریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی رہی ہے، انجمن طلبہ اسلام وقومیت، لسانیت، عریانیت، سیکولرزم، لادینیت، نام نہاد روشن خیالی اور دیگر خرافات سے پاک ہے، انجمن طلبہ اسلام کا مشن گھر سے مکتب، مکتب سے معاشرہ، اور معاشرے سے نظام حکومت تک نفاذ نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔

اس حوالے سے انجمن طلبہ اسلام نے اس سال بھی عشرہ عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے کراچی بھر میں مختلف پروگرام ترتیب دیئے ہیں،انجمن طلبہ اسلام کے زیر اہتمام جامعہ کراچی میں ماہ ستمبر میں مقابلہ نعت، قرات، اور تقریر کا انعقاد کیا جارہا ہے، ضلعی ملیر ک زیر اہتمام حب الوطنی و دفاع ملت اسلامیہ مقابلہ جات و کانفرنس سات ستمبر منعقد کی جارہی ہے، انجمن طلبہ اسلام لیاقت آباد، گلشن اقبال، صدر ٹائون ، لیاری ٹائون، جمشید ٹائون، اورنگی، کورنگی، بلدیہ، شاہ فیصل، نیو کراچی، ناظم آباد میں بھی ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام نمائش چورنگی (نورانی چورنگی) پر اس سال چھ اور سات ستمبر کے دن مرکزی ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیمپ بھی لگایا جائے گا، انجمن طلبہ اسلام کے طلبہ افواج پاکستان اور شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے لئے علاقائی مساجد میں مختلف پروگرام شیڈول کے ساتھ ترتیب دے رہے ہیں۔اس پریس کارنفرنس میں ناظم کراچی نبیل مصطفائی، جنرل سیکرٹری کراچی سیف الاسلام، جوائنٹ سیکرٹری کراچی بابر مصطفائی، لیاقت آباد ٹائون کے ناظم زوار صدیقی، جنرل سیکرٹری عزیر ہزاروی نے شرکت کی۔

0311-0442922