نیویارک (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے عوام کی خدمت اور پاکستان کو مضبوط بناناان کا ایجنڈا ہے، نوجوانوں کو خودکفیل بنا کر ملک میں انقلاب لائیں گے۔ نیویارک میں مسلم لیگ ن کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری استحکام کو دنیا قدر کی نگاہ سید یکھتی ہے۔
انہوں نے گزشتہ حکومت کی حمایت نہیں کی بلکہ جمہوریت کو مستحکم کیا۔ انہوں نے کہا بدعنوانی کے خاتمے کے لئے قانونی طریقہ کار اور ادارے موجود ہیں۔ حکومت کی تبدیلی صرف ووٹ کے ذریعے ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا ملک کی خاطر انتقامی اور انفرادی سیاست ختم کرنا ہو گی۔