لاہور (خصوصی رپورٹ)اکستان کے نوجوان اس ملک کا ایک حقیقی سرمایہ ہیں۔نوجوانوں کسی بھی معاشرے کا سرمایہ افتخار ہوتے ہیں ۔پاکستانی نوجوان بھرپور صلاحیتوں کے حامل ہیں یہ نوجوان کائنات کو مسخر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ان صلاحیتوں کو تعمیری مقاصد کے لئے استعمال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ”عید ملن پارٹی ” سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ قوموں کے انفرادی اور اجتماعی رویے ان کی پہچان ہوتے ہیں اور قومیں نوجوانوں کے بل بوتے پر پروان چڑھتی ہیں۔
پاکستان میں نوجوانوں کی تعداد کل آبادی کا ساٹھ فیصد ہیں اس سلسلے میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے ملکی ترقی میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے، نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے اور تعمیر ی فکر دینے کے لئے”ہم سے ہے پاکستان ” کے سلوگن سے تعمیر پاکستان مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم میں اب ہفتہ ”PROUD PAKISTANI” کااآغاز کیاہے اس ہفتے کے دوران ملک بھر میں تعلیم اور تعمیر وطن کے میدان میں ملک کا نام روشن کرنے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے پروگرامز منعقد کئے جائیں گے۔
طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کرکے انہیں ملک کی تعمیر میں کردار ادا کرنے کا پیغام دیا جائے گا۔زبیر حفیظ نے مزید کہاکہ حکومت وقت کا فرض بنتا ہے کہ وہ نوجوانوں کی صلاحیتو ں کو تعمیری مقاصد کے لئے استعمال کرے اور انہیں ملک میں کام کرنے کے بہتر مواقع فراہم کئے جائیں۔