ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔نشاط ضیاء قادری
Posted on March 9, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی: ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کے تحت شاہ فیصل کالونی میں جاری فلاور شو اینڈ فیملی فیسٹیول کا کامیاب انعقاد جاری تیسرے روزپاکستان میٹریل آرٹس کنکشن فیڈریشن انٹرنیشنل اور اورنگزیب سلطان اکیڈمی کے اشتراک سے کراٹے اور کنگ فو کا مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں شاہ فیصل فیصل کالونی کے سپوت عالمی ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کراٹے پلیئر راشد نسیم اور ان کی ٹیم کے علاوہ گینز ریکارڈ ہولڈر کراٹے اور کنگ فو کے کھلاڑیوں نے شرکت کی اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین اور بچے موجود تھے تقریب کے مہمان خصوصی حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری تھے۔
جبکہ تقریب میں میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی طلعت محمود ،XENشاہ فیصل اسلم پرویز ،ڈپٹی ڈائریکٹر پارک عبدالکریم ،انفارمیشن آفیسر محمد ارشد اور دیگر موجود تھے تقریب سے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں ہر شعبے میں ٹیلنٹ موجود ہے۔
اگر ان کی حوصلہ افزائی کی جائے تو ہمارے یہ نوجوان دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ شاہ فیصل کالونی کی یہ خوش نصیبی ہے کہ ہماری کالونی میں عالمی ریکارڈ ہولڈر اور گینز ریکارڈ ہولڈر کھلاڑی موجود ہیں یہ یہاں کی عوام کے لئے اعزاز سے کم نہیں ہے۔
انہوں نے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ ایم کیو ایم صحت مند سرگرمیوں کے فروغ اور ٹیلنٹ کے ساتھ ناانصافی کا خاتمہ کرکے ہونہار کھلاڑیوں کو اپنے جوہر دکھا نے کا موقع فراہم کریگی تقریب کے اختتام پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری ،میونسپل کمشنر طلعت محمود اور دیگر بلدیاتی افسران نے کھلاڑیوں میں شیلڈ ،میڈل اور کیش انعامات تقسیم کئے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com