یوتھ ونگ کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے: مختار سعید بٹ
Posted on October 26, 2013 By Majid Khan گوجرانوالہ
گوجرانوالہ : یوتھ ونگ کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے’ وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ہمارے پہلے بھی لیڈر تھے اور آج بھی ہیںاور ہم ان کے ساتھ ہی رہیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے چند نام نہاد عہدیداران یوتھ ونگ پی پی 96 کے ورکروں کے خلاف غلط پراپیگنڈا کررہے ہیں جو سراسر یوتھ ونگ کے کارکنوں کے ساتھ زیادتی ہے’ ہم سازشی عناصر کو بتادینا چاہتے ہیں کہ ہم سٹی صدر یوتھ ونگ ولید بٹ کی قیادت میں متحد ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پی پی 96 کے صدر مختار سعید بٹ،سرپرست پی پی 96 عارف مغل اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کامران مغل نے ایک ہنگامی اجلاس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم پر انگلیاں اٹھانے والے خود بہت بڑے راشی اور بھتہ خور ہیں ان کا کہنا تھا کہ یہ شرپسند عناصر بلڈنگ انسپکٹروں، سینٹری انسپکٹروں، اتوار بازار اور جمعہ بازاروں سے بھتہ بھی وصول کرتے ہیں اور دھلے میں قبضہ مافیا کی پشت پناہی بھی یہ لوگ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے صرف سابق ایم پی اے شیخ ممتاز احمد ہاشمی کا الیکشن میں ساتھ دیا ہے جس کی پاداش میں یہ مسلم لیگی عہدیدار ہم پر طرح طرح کی الزام تراشیاں کررہے ہیں۔ انہوں نے باور کرایا ہے کہ اگر ہمارے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا بند نہ کیا گیا تو میں ان کے سارے کرتوت بے نقاب کردوں گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com