بدین (عمران عباس) جے آئی یوتھ ونگ کی جانب سے احمد سی این جی کراچی روڈ تا بدین پریس کلب تک کرپشن فری پاکستان مہم کے سلسلے میں موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جو کہ بدین پریس کلب تک پہنچ کر جلسے کی صورت اختےار کر گئی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر غلام رسول احمدانی اور جے آئی ےوتھ ونگ ضلع بدین کے صدر سید علی مردان شاہ نے کہا کہ ضلع بدین میں کرپشن کا بازار گرم کیا جارہا ہے۔
ڈی سی بدین اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کیمٹی میں ےومیہ کروڑوں روپوں کی کوپشن کی جارہی ہے ضلع بدین کے تعلیمی ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں عوام کو صاف کی بھی سہولت میسر نہیں اورترقیاتی کاموں کے پیسے حکمران جماعت کے عہدیداراں ہڑپ کر جاتے ہیں اور سرکاری ہسپتالوں طبی سہولتوں کا فقدان ہے مریض علاج کرانے کے لیے دربدر ہورہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بدین ضلع میں چلنے والی ٹرین کو بند کر دیا گیا ہے اس لیے غریب طبقہ بھی پریشان ہے۔
انہوں کہا کہ بدین ضلع معدنی وسائل سے مالامال ضلع ہے جس کو ہر قسم کی بنیادی سہولت سے محروم رکھا گیا ہے ضلع بدین کے وسائل پر چوروں لٹیروں اور جاگیرداروں کا قبضہ ہے اس لیے بلدیاتی الیکشن میں بدین کے عوام نے پی پی پی کو تاریخ ساز شکست دیکر ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے بدین کے عوام نے پی پی پی رد کردیا ہے کرپشن کا خاتمہ اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان میں مضمر ہے اس موقع پر ریلی سے سید داﺅد شاہ گیلانی،عبدالکریم بلیدی،فتح خان کھوسہ،عبدالشکور کھوسہ،وحیداحمد آرئین و دیگر نے خطاب کیا۔۔۔