لاھور : مسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاھور ڈویڑن کے عہدیداران کا خصوصی اجلاس عابد شیر علی کی ہدایت پر مرکزی آفس لبرٹی میں منعقد ہوا۔جس میں قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور لاہور سے منتخب عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے حافظ جمیل جرال صدر یوتھ ونگ لاھور ڈویڑن نے کہاکہ یوتھ ونگ کا ہر جوان اپنے قائد میاں نواز شریف کا متوالہ ہے اور اپنے قائد کے ایک اشارے پر کٹ مرنے کو بھی تیار ھے۔ زاھدصدیقی نائب صدر لاھور ڈویڑن نے کہا ہے کہ انشاء اللہ موجودہ حکومت تمام خطرات کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے جس طرح سے (ن) لیگ کو عام الیکشن اور پھر بلدیاتی الیکشن میں بھی ملک گیر کامیابی حاصل ہوئی تھی ٹھیک اسی طرح سے 2018 کے الیکشن میں بھی (ن) لیگ سندھ اور کے پی کے میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ جب سے حکومت قائم ہوئی ہے تو تب سے ہی تحریک انصاف کسی نہ کسی ایشو کو بنیاد بنا کر حکومت کے خلاف سازشوں مصروف ہے اس کی منفی سیاست ہے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے اور اب تو اس کی دیکھا دیکھی پیپلز پارٹی والوں نے بھی اپنی سیاست چمکانی شروع کردی ہے لیکن پاکستان کے باشعور عوام حقائق سے بخوبی آگاہ ہیں اور وہ کسی بھی سازشی جماعت کی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔اجلاس میںجنرل سیکرٹری احسن جاوید،سرجیت سنگھ کنول اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔