ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ جب تک دم ہے اداکاری کرتا رہوں گا، بھارتی فلم انڈسٹری میں آنیوالے تمام نوجوان باصلاحیت ہیں۔ اور اپنے کام میں مہارت رکھتے ہیں مجھے نوجوانوں کیساتھ کام کر کے مزا آتا ہے۔
گزشتہ روز ایک بھارتی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں آنیوالے نئے نوجوان باصلاحیت ہیں۔ انہوں نے کہا صحت کی خرابی کے باعث شوبز کی دنیا سے کچھ دور ہوا ہوں تاہم جب تک دم ہے اداکاری کرتا رہوں گا۔