تقریر کیلئے صرف فنی بنیاد کافی نہیں، فیصل سبزواری

 Faisal Sabzwari

Faisal Sabzwari

کراچی (جیوڈیسک) مشیر امور نوجوانان حکومت سندھ سید فیصل سبزواری نے کہا کہ تقریری مقابلےاور پروگرامات نوجوانوں کی خود اعتمادی بڑھانے کا ذریعہ ہوتے ہیں اور اس کے نتیجے میں صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں۔

یہ بات انہوں نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری یوتھ فیسٹیول کی کیٹیگری ’’تقریری مقابلے‘‘ میں حصہ لینے والے نوجوانوں کو تربیتی لیکچر دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے تقریر کے حوالے سے عالمی نیز ذاتی تجربات کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ اچھی تقریر کے لیے صرف فنی بنیاد کافی نہیں ہوتی۔ علم اور محنت کے ساتھ فنی بنیاد ایک اچھا مقرر تیارکرتی ہے۔

فیصل سبزواری نے نوجوانوں کو کتاب کی اہمیت بتا تے ہو ئے کہا کہ کتابیں ہمیں بہت کچھ سکھاتی ہیں اور یہ ہماری بہترین ساتھی بھی ہیں۔ کتابوں کا ساتھ ہمیں کبھی نہیں چھوڑنا چا ہیے۔