وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ فلٹریشن سسٹم لگائے بغیر یو ٹیوب نہیں کھولی جا سکتی۔ وفاقی وزیراسلام آباد میں ذرائع سے گفتگو کررہی تھیں۔
انکا کہنا تھا کہ تین ماہ قبل پی ٹی اے کو فلٹریشن سسٹم کی تکمیل کا کہا تھا لیکن تا حال اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزارت آئی ٹی نے اپنے طور پر ابتک تین ہزار ویب سائٹس کو چیک کرکے قابل اعتراض مواد ہٹا دیا ہے جبکہ دو ہزار سے زائد یوآرایل زکو بلاک کیا جا چکا ہے۔