یوٹیوب بھی لائیو سٹریمنگ کی دنیا میں آ گیا

Youtube

Youtube

سوشل میڈیا کے اس دور میں جہاں فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام تیزی سے مقبول ہورہے ہیں وہیں یوٹیوب بھی جدید عصری تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے نئے نئے فیچر متعارف کرا رہا ہے۔

یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ وہ فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا کی طرح اپنے صارفین کو لائیو سٹریمنگ فراہم کرے گا جس سے وی لوگرز اور ایسے صارف جنہیں یوٹیوب پر پسند کیا جاتا ہے انہیں پیسے کمانے کا بھی موقع مل سکے گا۔

یوٹیوب پر لائیو سٹریمنگ کے لئے صارف کو اپنے موبائل فون یا ٹیبلٹ میں یوٹیوب ایپلی کیش ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگی۔