یپلزپارٹی شہیدوں اور غازیوں کی جماعت ہے آزاد کشمیر میں بڑی قربانیوں کے بعد پیپلزپارٹی کوحکومت ملی ہے

بھمبر : پیپلزپارٹی شہیدوں اور غازیوں کی جماعت ہے آزاد کشمیر میں بڑی قربانیوں کے بعد پیپلزپارٹی کو حکومت ملی ہے وفاقی قیادت پیپلزپارٹی کو آزاد کشمیر میں تقسیم ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات اٹھائے ناراض راہنماؤں کو راضی کیا جائے اور کارکنان اور راہنماؤں کے جائز مطالبات مانے جائیں ان خیالات کا اظہار پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع بھمبرکے صدر بشارت رضا اورجنرل سیکرٹری محمد علی عمیر نے مشرکہ بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ اور مسلم کانفرنس کے لوگوں کی منتیں سماجتیں کرنے کی بجائے پارٹی کے لوگوں کی ناراضگی دور کی جائے پیپلزپارٹی کے جیالوں نے بڑی قربانیوں اور طویل جدوجہد کے بعد آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کو کامیاب کروا یا۔

جماعت کی حکومت بنوائی پارٹی کے اندر چھوٹے موٹے اختلافات جمہوریت کا حصہ ہیں ناراض راہنما پیپلزپارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں انکی جائز شکایات کا ازالہ کیا جائے پیپلزپارٹی کی مرکزی اور ریاستی قیادت ہٹ دھرمی کی بجائے برمی اپنائے اور ناراض لوگوں کو راضی کیا جائے انہوںنے کہاکہ بڑے لیڈروںنے مخالفت برائے مخالفت کی بجائے پارٹی کو تقسیم ہونے بچانے کیلئے قربانیاں دیں جماعت ہو گی تو اقتدار بھی ہو گا اور وزارتیں بھی ہونگی پارٹی کی وفاقی قیادت کیطرف سے سست روی کا مظاہرہ کارکنان کیلئے مایوس کن ہے تمام اختلافات کو جلد از جلد ختم کروایا جائے۔