مسلم لیگ ن کی ایڈیشنل انفار میشن سیکرٹری اور سوشل ورکر ڈاکٹر نبیلہ طارق بٹ کے والد محترم گزشتہ دنوں انتقال فرما گئے

تلہ گنگ : مسلم لیگ ن کی ایڈیشنل انفار میشن سیکرٹری اور سوشل ورکر ڈاکٹر نبیلہ طارق بٹ کے والد محترم گزشتہ دنوں انتقال فرما گئے ان کی نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی، وکلا، ڈاکٹرز ،صحافی اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کے والد محترم کے انتقال پر ڈاکٹر نبیلہ طارق بٹ سے وزیراعظم میاں نواز شریف، مریم نواز شریف، پرویز ملک ، شائستہ ملک، نزہت امیر، خواجہ عمران نذیر، کالم نگار ملک ارشد کو ٹگلہ، چیف ایڈ یٹر تلہ گنگ اپ ڈٹیس ملک ممتاز حیدر اور دیگر مسلم لیگیوں نے افسوس کیا اور ان کے والد محترم کے لیے دعا مغفرت کی۔