پیرس (جیوڈیسک) سوئمنگ کی عالمی تنظیم فینا نے روسی پیراک یولیا ایفی مووا پر عبوری پابندی ختم کرنے سے انکار کردیا۔
انہیں گزشتہ ماہ ممنوع ادویات کے استعمال پر مثبت ڈوپ ٹیسٹ آنے پر معطل کیا گیا تھا۔ انہوں نے فینا سے درخواست کی تھی کہ ان پر پابندی ہٹا دی جائے تاکہ وہ ماسکو میں نیشنل ٹیم کے انتخاب کیلئے اولمپک ٹرائلز میں حصہ لیں سکیں۔
تاہم ڈوپنگ پینل کا حتمی فیصلہ آنے تک انہیں مقابلوں میں شرکت سے روکنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔