یوسین بولٹ نے تیز رفتاری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

Usain Bolt

Usain Bolt

پیرس (جیوڈیسک) یوسین بولٹ نے پیرس ڈائمنڈ لیگ ایتھلیٹکس میں رواں سال میں تیز ترین دوڑ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ فرانس میں جاری ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں اولمپکس چیمپئن یوسین بولٹ نے 200 میٹر دوڑ میں تیز رفتاری کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔

انھوں نے مقررہ فاصلہ انیس اعشاریہ سات تین سیکنڈ میں طے کیا۔شائقین نے انھیں اس کامیابی پر داد دی،ایتھلٹکس مقابلوں میں کھلاڑیوں نے سو میٹر اور چار سو میٹر مقابلوں میں بھی اپنے جوہر دکھائے۔